ٹریفک وارڈن سے ہاتھ پائی اور بدتمیزی، پولیس نے چنگ چی یونین کے خود ساختہ صدر کو اندر کر دیا

0

جہلم: ٹریفک وارڈن سے ہاتھ پائی اور بدتمیزی ، پولیس نے چنگ چی یونین کے خود ساختہ صدرتسلیم خالد کو اندر کر دیا، مقدمہ زیر دفعہ 506، 341، 186درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کو ٹریفک وارڈ ن محمد اختر نے بتایا کہ گزشتہ روز وہ ڈیوٹی پر شاندار چوک میں موجود تھا کافی دیر مسلسل سڑک بند رہنے پر جب وہ گنبد والی مسجد کے پاس پہنچا تو ایک چنگ چی ڈرائیور راستہ بلاک کئے سواریاں بٹھا رہا تھا اس کو راستہ چھوڑنے کیلئے کہا گیا تو اس نے نہ صرف گریبان پکڑنے کی کوشش کی بلکہ گالیاں دینے لگا اور ٹانگیں توڑنے ، معطل کروانے کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ میں چنگ چی یونین کا صدر ہوں تمہارا وہ حشر کروں گا ساری زندگی ٹانگوں کا علاج کرواتے رہو گے۔

ٹریفک وارڈن محمد اختر نے بتایا کہ دیگر ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ مل کر اس کو قابو کیا تو معلوم ہوا کہ مذکورہ شخص تسلیم خالد ولد غلام علی قوم مصلی سکنہ جلال پور ہے خود ساختہ چنگ چی یونین کا صدر بنا ہو اہے اور ٹریفک اہلکاروں سے بدتمیزی اور ہاتھا پائی معمول بنائے ہوئے ہے۔

پولیس تھانہ سٹی نے ٹریفک وارڈن کی درخواست پر تسلیم خالد نامی ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ، تھانے پہنچنے پر متعد د چنگ چی ڈرائیورز موقع پر پہنچ گئے اور منت سماجت کے باوجود پولیس نے بدتمیز ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے پابند حوالات کر دیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.