سوہاوہ

پٹرولنگ چیک پوسٹ مسہ کسوال نے جون 2020ء کی کارکردگی رپورٹ جاری

سوہاوہ: پٹرولنگ چیک پوسٹ مسہ کسوال پنجاب ہائی وے پولیس ایس ایس پی راولپنڈی ریجن ساجد کیانی اور ڈی ایس پی پٹرولنگ جہلم فیصل سلیم کی خصوصی ہدایت پر انچارج پوسٹ اعجاز حسین کی زیر نگرانی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک عدد پسٹل 30بور بمعہ 5 عدد روند برآمد کیے۔

پولیس نے اس کے علاوہ جی ٹی روڈ پر سفر کرنے والے 25 مختلف مسافروں کی ہر ممکن مدد فراہم کی اور کورونا وائرس وباء کے خلاف آگاہی فراہم کرتے ہوئے سوشل ڈسٹنس اور فیس ماسک کے استعمال کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

اعجاز حسین کا مزید کہناتھا کہ کوروناوا?رس کی آگاہی مہم پر ہم مکمل طور پر عمل کرانے میں مصروف ہیں۔جی ٹی روڈ پر سفرکرنے والے مسافر حضرات کی ہر قسم کی مدد کرنے کیلئے ہماری ٹیم تیار رہتی ہے اور پہلے بھی مددکرتی آئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close