ڈومیلی

تھانہ ڈومیلی کے علاقہ بڑا گواہ میں معمرشہری پر درج مقدمے کے خلاف علاقہ مکین سراپا احتجاج

ڈومیلی: تھانہ ڈومیلی کے علاقہ بڑا گواہ میں معمرشہری پر درج، مقدمے کے خلاف علاقہ مکین سراپا احتجاج، ڈی پی او جہلم سے بے بنیاد جھوٹا مقدمہ خارج کرنے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈومیلی کے تفتیشی افسر اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد ارشاد نے معمر شہری راجہ محمد نواز ولد عطاء محمد سکنہ بڑا گواہ کے خلاف مورخہ 6 اکتوبر کو بجرم 420 ت پ ، 508 ت پ ،354 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے ضعیف العمر شہری کو گرفتار کرکے حوالات بند کر دیا۔

بڑا گواہ کے درجنوں رہائشیوں نے گزشتہ روز ڈی ایس پی سوہاوہ کے دفتر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ بڑا گواہ کے رہائشی شخص نے زمین کے لالچ میں بزرگ راجہ محمد نواز کے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کروایاہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق واسطہ نہ ہے ۔

اس موقع پر ڈی ایس پی سوہاوہ نے مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کے مقدمے کی تفتیش میرٹ پرہوگی اگرمقدمہ جھوٹ پر مبنی ہوا تو بزرگ شہری کو تھانہ سے ہی رہا کر دیاجائیگااور بے بنیاد مقدمہ درج کروانے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button