جہلم

محکمہ صحت کی جانب سے سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات میسر کی جا رہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویزاختر کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کے اجلاس میں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مزید سہولتوں کی فراہمی کی منظوری دی گئی ہے ۔

اجلاس میں ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ایم ایس فاروق بنگش، سماجی کارکن فرحت ضیاء کمال،اور دیگر ارکان نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں جاری ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کروایاجائے۔ محکمہ صحت کی جانب سے سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات میسر کی جا رہی ہیں، جنکو مزید بہتر بنانے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایات دی کہ پیرامیڈیکل سٹاف کے ہاسٹل اور لان میں ضروری کام مکمل کروائیں، بعد ازاں انہوں نے ڈی ایچ کیو میں شیلٹر ہوم کا تفصیلی دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button