عوام الناس کو انکی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ سیف انور، سید حماد عابد

0

دینہ: وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پر عوام الناس کے مسائل کے فوری حل کے لئے ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز میں کھلی کچہری لگائی۔

کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اے سی دینہ محمد عاطف، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر مظہر اقبال ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز،ڈی او 1122 ڈاکٹر محمد فیصل، سیکرٹری ڈی آر ٹی صدام حسین، ایس ڈی او بلڈنگ، تحصیل دار دینہ، سمیت محکمہ ایکسائز، جنگلات، انہار، بلدیات، ترقیات اور محکمہ مال، اکاونٹ آفس سے کے سربرہان اورسائلین نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے سائلین کی طرف سے پیش کی گئی درخواستیں جن میں پولیس بارے مسائل، صفائی ستھرائی، تجاوزات، زمینی انتقالات اور دیگر متفرق شکایات شامل تھیں کی فرداً فرداً سماعت کی اورازالہ کے لئے متعلقہ محکموں کے افسران کو کاروائی مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر) سید حماد عابد اور ڈپٹی کمشنرمحمد سیف انور جپہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر اوپن ڈور پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے ، ضلعی افسران نے عید الاضحی کے حوالے سے سیکورٹی پلان بارے بتایا اور کہا ہے کہ اجازت نامہ رکھنے والی تنظیموں کو کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پرتحصیل سطح پرکھلی کچہری کا انعقاد بھی کیا جائے گا اور ہر جمعہ کے روزمختلف تحصیلوں میں کھلی کچہریاں لگائی جا رہی ہیں۔ دکھی عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ عوام الناس کو انکی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے ۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر پولیس اپنے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر اس امر کو یقینی بنائے گی کہ کسی بھی کالعدم تنظیم کی طرف سے قربانی کی کھالوں کو جمع نہ کیا جائے ۔

پولیس سے متعلقہ شکایات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے متعلقہ SHOsکو فوراًشکایات کے ازالے کے احکامات جاری کیے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.