چوہدری عدیم فاروق بگا کی طرف سے مستحق طلباء وطالبات میں یونیفارم اور شوز بطور تحفہ تقسیم

0

دینہ: یونین کونسل لدھڑ کے علاقہ لوہاریاں کے رہا ئشی معروف سماجی شخصیت چوہدری عدیم فاروق بگا کی طرف سے مستحق طلباء وطالبات کو یونیفارم اور شوز بطور تحفہ دئیے گئے ، اس سلسلہ میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ایلمینٹری سکول لدھڑ سکول میں معروف سماجی نوجوان شخصیت چوہدری عدیم فاروق بگا نے اپنے محترم بزرگوں چوہدری حاجی فاروق ، چوہدری علی شان، چوہدری خالد محمود اور ایاز بگا کے تعاون سے تقریبا پچاس سے زائد طلباء وطالبات کو بطور تحفہ نیا یونیفارم اور نئے شوز دئیے۔

اس موقع پر گورنمنٹ ایلمینٹری سکول لدھڑ میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ،تقریب میں معززین فہیم فاروق ، عمر فاروق ،فیصل محمود، کامران عارف ، مبشر بٹ، ادریس چوہدری،اسماعیل مرزا اور ملک زین نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عدیم فاروق بگا نے کہا کہ میری اولین ترجیح انسانیت کی بے لوث خدمت کرنا ہے ، مستقبل کے معماروں کے لئے میری خدمات حاضرہیں ، طالب علم ہمارا قومی سرمایہ ہیں ،ان کی ہر ممکن خدمات کے لئے میرا تعاون رہے گا ،کسی کے کا م آنا باعث سکون ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے جس نے مجھے توفیق عطا کی کہ اللہ کے بندو ں کے کام آنے کی کوشش کرتا ہوں،میں اپنے خاندان کے بزرگوں کا مشکور ہو جن کی وجہ سے دوسروں کی خدمت کرنے کا موقع ملتا ہے۔ آخر میں سکول پرنسپل محترم سید حسنات احمد شاہ نے شکریہ ادا کیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.