ڈومیلیسوہاوہاہم خبریں

عوامی خدمت کو عملی فروغ دیکر عوامی مسائل کے حل کیلئے اولین ترجیح دی جائے گی۔ چوہدری فرخ الطاف

سوہاوہ/ڈومیلی: تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے کہا ہے کہ حلقہ کے عوام کے مسائل کے حل اور علاقائی تعمیر و ترقی پی ٹی آئی کا بنیادی منشور ہے جس پر عملدرآمد کرانے کے لئے کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں رکھا جائے گا، عوامی خدمت کو عملی فروغ دیکر عوامی مسائل کے حل کے لئے اولین ترجیح دی جائے گی ۔

ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز تھانہ ڈومیلی کے علاقہ ججیال میں ایک بڑے عوامی اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ قوم کو کھوکھلے نعروں سے بہلانے والوں کا دور گزر چکا ہے ، عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کو حل کرنے والے ممبران کا دور شروع ہو چکا ہے پاکستان تحریک انصاف نیا پاکستان بنانے کے لئے بھرپور جدوجہد کر رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ایسا پاکستان بنا رہی ہے ، جس میں ہر شخص کے لئے انصاف روزگاراور تحفظ یقینی ہوگا، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں جرات مندانہ اور سخت فیصلے آنے والی نسلوں کے مستقبل کوسنواریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button