موسم سرما کے باوجود سوہاوہ کے شہری کربلا جیسی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ سید مجتبیٰ شاہ

0

پڑی درویزہ: سوہاوہ شہر کے جنرل کونسلر سید مجتبیٰ شاہ نے ایک بیان میں شکوہ کیا ہے کہ موسم سرما کے باوجود سوہاوہ کے شہری کربلا جیسی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔

انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ سوہاوہ میں پانی کی بندش ایک معمول بن چکی ہے اور اس کی وجہ واٹر سپلائی کی موٹروں کی خرابی بتائی جاتی ہے اس سلسلے میں ان موٹرروں کی مرمتی کے لیے بل بھی منظور ہوتے رہتے ہیں لیکن کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوتا ۔ واٹر سپلائی کی دو سکیموں کے باوجود سوہاوہ کے شہری پانی کی بوند نوند کو ترستے رہتے ہیں ۔

سید مجتبیٰ شاہ نے بتایا کہ واٹر سپلائی سوہاوہ کو تعمیر ہوئے کئی سال گزر چکے ہیں پائپ زنگ آلود ہو چکے ہیں اور کئی پائپ گندے نالوں سے گزرتے ہیں یعنی جب کبھی پانی گھروں میں آتا ہے تو انتہائی کثافت زدہ ہوتاہے ۔ جنرل کونسلر نے بتایا کہ دوران ماہ ایک مرتبہ پانی کی فراہمی ہوتی ہے جو ایک خواب ہی رہتا ہے ۔

سید مجتبیٰ شاہ نے اپنے بیان میں ڈپٹی کمشنر ضلع جہلم سے مطالبہ کیا ہے میونسپل کمیٹی ، تحصیل مونسپل ایڈمنٹریشن اور محکمہ پبلک ہیلتھ سوہاوہ کے ذمہ داران کے متعلق کھلی انکوائری کا اہتمام کیا جائے نیز پانی کی بندش کے معمول کے ذمہ داران سے باز پرس کی جائے تا کہ سوہا وہ کے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہو سکے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.