یونین کونسل کوٹلہ فقیر میں گلیوں، نالیوں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری

0

جہلم: یونین کونسل کوٹلہ فقیر میں گلیوں ، نالیوں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری۔ وائس چیئرمین ظفر بٹ کی نگرانی میں کام سے مسائل حل ہو ں گے، اہل علاقہ

تفصیلات کیمطابق یونین کونسل کوٹلہ فقیر جو جہلم کینٹ جیسے پوش ایریا سے منسلک ہونے کے باوجود انتہائی پسماندہ اور دور قدیم کی یونین کونسل کے طور پر پہچانی جاتی ہے یہاں کی تمام گلیاں بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور سیوریج کا مسئلہ انتہائی گھمبیر ہو چکا تھا جس پر وائس چیئرمین ظفر بٹ کی کوششوں سے علاقہ کو ترقیاتی کاموں کیلئے گرانٹ ملی جس سے گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران کام جاری ہے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ عرصہ دراز سے ہمارے مطالبات کو پذیرائی ملنے پر ہم وائس چیئرمین ظفر بٹ کے شکر گزار ہیں۔

اس حوالے سے وائس چیئرمین ظفر بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے لوگوں نے ہم نے ووٹ دے کر اسی لئے منتخب کیا کہ ہم ان کے کام کریں یہ ہماری ذمہ داری ہے اور ہم اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے پوری کر رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ میں سارا دن کام کی نگرانی کیلئے موقع پر موجود رہتا ہوں اور اہل علاقہ کی تمام تر شکایات دور کرکے ترقیاتی کام جاری ہیں جو ایک سے دوہفتہ میں مکمل ہو جائیں گے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.