جہلم

پنجاب ٹیچرز یونین جہلم کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری کا انعقاد

جہلم: پنجاب ٹیچرز یونین جہلم کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری، گورنمنٹ چودھری الطاف حسین ہائی سکول جہلم میں چیف ایگزیکٹو آفیسر (ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی )جہلم واجد حسین ملک کی صدارت میں منعقد ہوئی۔پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکز ی صدر ڈاکٹر امتیاز عباسی مہمان خصوصی تھے ۔چودھری اسد محمود نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیے ۔

پنجاب ٹیچرزیونین کے رہنماؤںمیں سے چیف آرگنائزر محمد بشیر وڑائچ ، ضلعی صدر راولپنڈی شاہد مبارک راجہ،ظفر نور،نواز انجم گوندل اور دیگر نے شرکت کی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر (ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ) جہلم نے نو منتخب ضلعی اور تحصیل عہدیداران سے حلف لیا۔

اس تقریب میں ڈی ای او سیکنڈری ڈاکٹراسد نعیم، ڈی ای او (ایلیمنٹری ) مظہر اقبال شاہ ، ڈی ای اایلیمنٹری(زنانہ)نرگس اکرام،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد یٰسین بٹ ،ڈسٹرکٹ بار کونسل کے جنرل سیکرٹری چودھری فخر رشیدکے علاوہ ایکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندگان ،ہیڈ ٹیچرز،اساتذہ تنظیموں کے سابق اور موجودہ عہدیداران اور مردوخواتین اساتذہ کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

پنجاب ٹیچر زیونین کے مرکزی صدر ڈاکٹر امتیاز عباسی نے نومنتخب عہدیداران پر زور دیا کہ وہ اساتذہ کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں اور اساتذہ بھی پنجاب ٹیچرز یونین جہلم کی ہر احتجاجی کال پر لبیک کہیں توانشاء اللہ ہمیں حقوق کے حصول میں کوئی دشواری نہیں ہو گی۔سی ای او(ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی) جہلم ملک واجد حسین نے بھی نو منتخب عہدیداران کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

تقریب کے اختتام پرمردوخواتین اساتذہ نے میدیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے نومنتخب عہدیداران پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر قدم پر پنجاب ٹیچرز یونین جہلم کا ساتھ دیں گے اور جب بھی ہمیں کوئی احتجاجی کال دی جائے گی ہم اس میں بھرپور کردار ادا کریں گے کیونکہ جب تک اساتذہ کا وقار بحال نہیں ہوگا تب تک تعلیم کے میدان میں حقیقی ترقی ممکن نہیں ہو سکتی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button