جہلم شہر کے گنجان آباد علاقہ کوچہ نواب دین میں سوئی گیس کے پریشر میں کمی کا خاتمہ

0

جہلم: شہر کے گنجان آباد علاقہ کوچہ نواب دین میں سوئی گیس کے پریشر میں کمی کا خاتمہ،شہریوں نے سکھ کا سانس لیتے ہوئے ممبرقومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف کی کاوشوں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی سالوں سے اندرون شہر کے محلہ کوچہ نواب دین میں گیس پریشر کی کمی کی وجہ سے شہریوں کے گھروں میں سردیوں کے موسم میں سوئی گیس موجود نہیں ہوتی تھی۔

گزشتہ سال انتخابات کے موقع پر علاقہ مکینوں نے ووٹ دیتے وقت پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنماؤں جن میں راجہ شاہنواز ،بلال بھٹہ سے مطالبہ کیا تھا کہ ہمارے علاقے میں سوئی گیس کا پریشر نہ ہونے کے برابر ہے جس پر مقامی پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں راجہ شاہنواز، بلال بھٹہ نے ووٹرز سے وعدہ کیا کہ اگر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مرکز میں آئی تو آپ کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے سوئی گیس انتظامیہ کو شہریوں کے اس اہم مسئلے کو فوری حل کرنے کی ہدایات جاری کیں، اس طرح محکمہ سوئی گیس کے متعلقہ ذمہ داران نے لوپ لگا کر گیس کے پریشر کو ٹھیک کر دیا۔

سوئی گیس کے اس اہم مسئلے کے حل کے بعد شہریوں نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں راجہ شاہنواز ،بلال بھٹہ کی کوششوں اور کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی فرخ الطاف کا شکریہ ادا کیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.