ایک بہن کو قتل دوکو زخمی کرنے والا ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار

0

پنڈدادنخان:پنڈی سیدپور میں اپنی ایک بہن کو قتل اور دو کو شدید زخمی کرنے والا ملزم پولیس نے آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق 20فروری کو اپنی ہی حقیقی بہنوں سویرہ ،سعدیہ اور طیبہ کو ملزم محمد تنویر ولد محمد رشید قوم پٹھان سکنہ پنڈی سید پور تھانہ جلالپور شریف نے ڈنڈے سے تشدد کیا جس کے نتیجہ میں مسماۃ سویرازخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی جبکہ دیگر دونوں بہنیں شدید زخمی ہو گئیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پنڈی سیدپور میں بھائی قصائی بن گیا، 3بہنوں پر وحشیانہ تشدد، ایک جاں بحق

مسماۃ شا ہدہ پروین زوجہ محمد رشید کی مدعیت میں مقدمہ نمبر19مورخہ 21فروری کو بجرم 302/324تھانہ جلالپور شریف درج ہوا۔عبدالرحمان ایس آئی نے تفتیش مقدمہ عمل میں لائی اور ملزم محمد تنویر کوگرفتار کیا اور دوران ریمانڈ جسمانی آلہ قتل و ضرب ڈنڈا برآمد کیا۔

آج ملزم کو ریمانڈ جوڈیشل پر ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں بند کروایا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.