شاندار کبڈی میچ کدلوٹ آصف پٹھان گڈو منڈی بہاؤالدین کی ٹیم نے جیت لیا

0

ڈومیلی: شاندار کبڈی میچ آصف پٹھا ن منڈی بہاؤالدین کی ٹیم نے جیت لیا،خوب جشن منایا،شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،مہمان خصوصی پیرسید حبیب احمد شاہ ناروے تھے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ ڈومیلی یونین کونسل نگیال کے گاؤں کدلوٹ میں شاندار کبڈی میچ کا انعقاد کیاگیا،جس میں پنجاب بھرسے کھلاڑیوںنے شرکت کی،میچ دیکھنے کیلئے ضلع بھر اور اہلیان علاقہ کے نوجوانوں، بزرگوں اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

دونوں ٹیموں کا گراؤنڈ میں داخل ہوتے ڈھول کی تھاپ اور پھول نچھاور کرکے استقبال کیاگیا،کھلاڑیوں کی جانب سے شانداد کھیل پیش کرکے مہمانوں اور شائقین سے خوب دات وصول کی ،کھلاڑیوں نے ایک دوسرے پر تھپڑوں کی خوب بارش کی۔

آصف پٹھان کے جاپھنے پربھگدڑ مچ گئی ،شائقین انتظامیہ سے بے قابوہوکر گراؤنڈ میں داخل ہوگئے اورکبڈی بدنظمی کا شکارہوگئی، جس پر انتظامیہ نے میچ ختم کرادیا،اور آصف پٹھان کی ٹیم کو فاتح قرار دے دیا گیا،وہاں پر کھانے پینے کے اسٹال بھی لگائے گئے تھے،مہمانوں کاشاندار استقبال کیاگیا پھولوںکی پتیاں او رنوٹ نچھاورکرکے اسٹیج پر لایاگیا۔

اس کبڈی کے مہمان خصوصی پیر سیدحبیب احمد شاہ ناروے، چوہدری عاشق حسین سابق چیئرمین یوسی کوہالی، ملک ربنواز سابق چیئرمین یونین کونسل نگیال، مرزا جمشید سابق چیئرمین یوسی ڈومیلی، چوہدری تصدق کسان کونسلر، راجہ راؤف کیانی جنرل کونسلر، عبدالرحمن یوتھ کونسلر، حاجی جاویدجنرل کونسلر، چوہدری طارق ، مہر امان اللہ گھنومیرا، چوہدری نوید مشتاق تھلہ چوہدریاں بمعہ قافلہ، چوہدری طاہر پٹواری تھے۔

راجہ احسان کیانی ٹیم کپتان نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ایسے کھیل ہونے چاہیے ایک ہمارا ثقافتی کھیل ہے دوسرا ایسے کھیلوں سے نوجوان گندی سوچ کی طرف نہیں جاتے اپنی جان کو خراب نہیں کرتے اور منشیات سے دور رہنے کا بھی حل کھیل ہی ہیں ،نوجوانوں نے اچھا کھیل پیش کیااور کامیابی حاصل کی ،اس پسماندہ علاقے میں پنجاب بھرسے کھلاڑیو ںنے شرکت کی۔

اس کبڈ ی میچ کے سرپرست اعلی نثار بٹ نے کہاسب کھلاڑیوں ،مہمانوں اور شائقین کا شکریہ اداکیا، مزید کہاکھلاڑیوں نے بہت اچھا کھیل پیش کیاجس پر مبارکباد پیش کرتاہوں ،اور آئندہ بھی ایسے کھیل منعقد ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.