جہلم

بزم درود حبیب کا اعزاز، مسلسل 13 سال سے روزانہ درود پاک کی محفل جاری

جہلم: معروف مذہبی تنظیم ’’بزم درود حبیب ﷺ ‘‘ کا اعزاز ، مسلسل 13سال سے روزانہ درود پاک کی محفل جاری ، ایک ماہ میں 90سے زائد محافل کا انعقاد کیا جاتا ہے سینئر ممبر تنظیم ’’بزم درود حبیب ﷺ ‘‘ اصغر مرزا کی گفتگو۔

جہلم شہر کی معروف مذہبی وفلاحی تنظیم ’’بزم درود حبیب ﷺ ‘‘ نے مسلسل 13سال سے روزانہ درود پاک کی محفل منعقد کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے حضور پاک ﷺ کی بارگاہ میں ہدیہ درودپاک پیش کرنے سے بڑی عبادت اور کوئی نہیں یہ بات مذہبی تنظیم ’’بزم درود حبیب ﷺ ‘‘ کے سینئر ممبر اصغر مرزا نے اس حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔

انہوں نے بتایا کہ تنظیم کے سینئر ممبران پیر امجد علی ، فیصل ڈار مرحوم ، ماجد منیر ، مشاہد علی شاہ ، ملک عدیل ،شیخ مون ، چوہدری آصف، شاہد محمود نے فروری 2005میں جامع مسجد بسم اللہ سے محافل درود پاک کی بنیاد رکھی اور اللہ کے فضل و کرم سے گزشتہ تیرہ سال کے دوران ممبران نے بھرپور محنت کرکے روزانہ محافل کروانے کا سلسلہ برقرار رکھا ، انہوںنے بتا یا کہ تیرہ سال کے دوران ہم کو بہت مشکلات پیش آئیں، جن میں موسمی حالات، مالی مسائل ، وقت کی کمی کے علاوہ دیگر روزمرہ کے مسائل لیکن آقا کریم ﷺ کی نگاہ کرم سے یہ سلسلہ جاری ہے اور انشاء اللہ جاری رہے گا۔

اصغر مرزا نے کہا کہ ہر ماہ 90سے زائد محافل منعقد کی جاتی ہیں اور اس سلسلہ میں تعاون کرنے والے امام حضرات، انتظامیہ مساجد کے شکر گزار ہیں جن کے تعاون سے روزانہ محفل کا انعقاد ممکن ہو تاہے ، انہوں نے تمام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ان مختصر محافل میں شریک ہو کر آقاﷺ کے حضور نذرانہ درود پاک پیش کرنے کی عظیم کاوش میں شامل ہوں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button