دینہاہم خبریں

ضلع جہلم میں مزید 16 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص، وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 647 ہو گئی

دینہ: ضلع جہلم میں مزید 16 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص، کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 647 ، اموات 10 اور 557 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو گئے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آج مزید 16 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔اس وقت جہلم میں 77 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ہیں جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت کورونا وائرس کے 15 ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور 3 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں داخل ہیں مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ محکمہ صحت جہلم نے اب تک کورونا وائرس کے مشتبہ 34871 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 647 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔اب تک 557 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اب تک کورونا وائرس سے 10 اموات ہوئی ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ صحت جہلم نے ڈی سی صاحب کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اب تک سرکاری اور پرائیویٹ سکولز اور کالجز کے 26661 طلباء اور اساتذہ کے نمونے بھجوائے گئے جن میں سے 50 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button