جہلماہم خبریں

ایٹمی دھماکے کے بعد سیاسی دھماکہ، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا سید نعمان حیدر کی حمایت کا اعلان

جہلم: ایٹمی دھماکے کے بعد سیاسی دھماکہ ،محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا سید نعمان حیدر کی حمایت کا اعلان،ڈاکٹر قدیر خان نے اپنے ویڈیو بیان میں تحریک لبیک پاکستان اور آستانہ عالیہ جلالپور شریف کے مشترکہ نامزد اُمیدوار حلقہ این اے 67 سید نعمان حیدر شاہ کی حمایت کے لیے حلقہ این اے 67 کے ووٹرز سے اپیل کر دی۔

تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 67میں بہت بڑا سیاسی دھماکہ ،محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے تحریک لبیک پاکستان کے نامزد اُمیدوار سید نعمان حیدر شاہ کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔

اپنے ویڈیو بیان میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے عوام سے کہا کہ میں سید نعمان حیدر کو ذاتی طور پر جانتا ہوں یہ انتہائی ایماندار اور عوام کا درد سمجھنے والا شخص ہے عوام انہیں ووٹ دیکر منتخب کریں یہ آپکے حقوق کی حفاظت کرے گا ۔

انہوں نے ضلع جہلم کی عوام کے نام پیغام میں کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ چوروں ،لٹیروں اور ختم نبوتﷺ پر ڈاکہ مارنے والوں کو ووٹ کی طاقت سے نکال باہر کیا جائے تاکہ ملک خوشحالی کے راستے پر گامزن ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button