تمام اداروں کے ساتھ مل کر جہلم شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور

0

جہلم: جی ٹی روڈ جادہ جہلم تا ریلوے کراسنگ تک پودے لگانے ، صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے ، فالتو اشتہارات اور پینا فلیکسوں کا خاتمہ کرنے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر جہلم فیضان احمد کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جا چکی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے جادہ چوک جہلم کی دونوں اطراف کی سڑکوں اور چوراہے کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہر کو صاف ستھرا بنانے کے لئے عملی اقدامات جاری رہیں گے ، محکمہ جنگلات، زراعت، میونسپل کمیٹی اور نجی اداروں کے ساتھ مل کر شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جائے گا۔

انکا کہنا تھا کہ صفائی کو یقینی بنانے اور تجاوزات کے خاتمے کے ساتھ ساتھ موسم بہار میں شجرکاری مہم کے تحت جادہ چوک میں پودے بھی لگائے جائیں گے۔ اس ضمن میں انہوں نے اے سی جہلم فیضان احمد کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.