دینہ

کورونا کوشکست دینے کے لئے حکومت کا احسن اقدام، کورونا ویکسی نیشن سنٹربڑھانے کا فیصلہ

دینہ: کورونا کوشکست دینے کے لئے حکومت کا احسن اقدام،پنجاب حکومت نے کورونا ویکسی نیشن سنٹربڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ویکسی نیشن سنٹرز کا دائرہ کار بتدریج بڑھائے جا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت نے کورونا مریضوں کے لئے آکسیجن کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے وفاق سے رابطہ اور کورونا ویکسین خریدنے کے لئے ڈیڑھ ارب روپے کے فنڈز مختص کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔پنجاب حکومت شہریوں کو ویکسین لگانے کے لئے 10لاکھ سے زائدڈوز خریدے گی۔

پنجاب حکومت نے ویکسی نیشن سنٹر بڑھانے کا فیصلہ کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر کیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید102 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 15 ہزار 26 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 188 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 37 ہزار 594، سندھ میں 2 لاکھ 67 ہزار 238، خیبر پختونخوا میں 93 ہزار 862، بلوچستان میں 19 ہزار 942، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 64، اسلام آباد میں 62 ہزار 775 جبکہ آزاد کشمیر میں 13 ہزار 713 کیسز رپورٹ ہوئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button