جہلم

ثریا میموریل ویلفیئر میڈیکل اینڈ کارڈیک کیمپ کا انعقاد، 150 مریضوں کا مفت معائنہ و ادویات فراہم کی گئیں

جہلم: ثریا میموریل ویلفیئر میڈیکل اینڈ کارڈیک کیمپ کا انعقاد، 150مریضوں کا مفت میڈیکل چیک اپ و مفت ادویات فراہم کی گئیں، مریضوں کو شوگر کولیسٹرول یورک ایسڈ ہیپاٹائٹس اور ای سی جی ٹیسٹ اور اددویات کی مفت سہولت فراہم کی گئیں، ورونا وائرس کی روک تھام و بچاؤ کے لئے آگاہی مہم اور مریضوں میں مفت ماسک تقسیم کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے نواحی علاقہ کالادیو میں پہلا ثریا میموریل ویلفیئر میڈیکل اینڈ کارڈیک کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیکل سپشلسٹ ڈاکٹر سعید انور، کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر جواد بخت کیانی، میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نبیل ارشد کے علاوہ فری میڈیکل کیمپ کے منتظمین اور نجی میڈیسن کمپنیوں کے نمائندگان موجود تھے۔

فری میڈیکل کیمپ میں تقریباً 150 افراد کا مفت میڈیکل چیک اپ، مفت ادویات اور مفت شوگر ٹیسٹ یورک ایسڈ کولیسٹرول ٹیسٹ ہیپاٹائٹس ٹیسٹ اور ای سی جی ٹیسٹ کئے گئے، میڈیکل کیمپ میں ہیپاٹائٹس بی سی کی سکریننگ اور جگر معدہ انتڑیوں جلد اور دل کے امراض سمیت دیگر امراض کا چیک اپ کیا گیا، ورونا وائرس کی روک تھام و بچاؤ کے لئے آگاہی مہم اور مریضوں میں ماسک تقسیم کئے گئے۔

اس موقع پر میڈیکل سپشلسٹ ڈاکٹر سعید انور کا کہنا تھا خدمت اور ایثار کا جذبہ ہی انسان کو دوسرے سے افضل بناتا ہے، سماج میں خدمت خلق ہر انسان پر فرض ہے، دنیا میں نیک اعمال ایسے بیج ہیں جن کا پھل آخرت میں ملتا ہے۔ انسان کا اصلی مذہب ہی محبت اور خدمت خلق ہے، آنے والے دنوں میں فری میڈیکل کیمپ کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا۔

اس موقع پر کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر جواد بخت کیانی نے کہا کہ عوام میں بلند فشار خون یا ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے ہونے والے صحت کے سنگین خطرات کے بارے میں آگاہی دینے کی فوری ضرورت ہے۔ ادویات کے بغیر بھی خطرات کو کم کیا جاسکتا ہے جس میں نمک اور چینی کا کم استعمال، متوازن غذا، روزانہ ورزش اور کم تناؤ والی زندگی شامل ہے۔

فری میڈیکل کیمپ کے منتظمین اعلی نوید انور نے کہا کہ فری میڈیکل کیمپ کا مقصد مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولت ان کی دہلیز تک پہنچا کر ثواب حاصل کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button