دینہ

دینہ میں انتظامیہ کی ملی بھگت سے جواء عروج پر، شہری لاکھوں سے محروم

دینہ: انتظامیہ کی ملی بھگت سے جواء عروج پر ،لاکھوں کا جواء روزانہ ،شہری امیر بننے کے چکر میں لاکھوں سے محروم ،اس جوئے جیسی لعنت سے کئی گھروں میں فاقے ،لوگوں نے اپنا سارا کاروبار تباہ کر بیٹھے،جواری جگہ جگہ خفیہ ٹھکانوں اور فون پر انتظامیہ سے بچنے کے لئے بکنگ کرنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں جواریوں نے لوگوں کو امیر بنانے کے جھانسے دے کر کئی گھر اُجاڑ دیئے ،ماہ میں 2بار ہونے والی قرعہ اندازیو ں میں لوگ لاکھوں سے محروم ہو گئے ،جواری فون پر انعامی بانڈ کی بکنگ کر تے ہیں جس پر شہری اپنی جمع پونجی لٹا دیتے ہیں اور نمبر خرید لیتے ہیں۔

اسی طرح یہ کاروبار دینہ کے محلے گلیوں میں پھیل چکا ہے جہاں جواری خفیہ ٹھکانوں سے یہ کام کر رہے ہیں ،جوئے جیسی اس لعنت سے کئی گھروں میں فاقے لوگ سارا دن کی کمائی ہوئی جمع پونجی جوئے پر لگا دیتے ہیں اور شام کو خالی ہاتھ جب گھر پہنچتے ہیں تو لڑائی جھگڑے شروع ہو جاتے ہیں۔

دینہ کے سماجی حلقوں نے اعلی احکام سے اپیل کی ہے کہ دینہ میں جوئے کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے تاکہ معاشرہ اس لعنت سے پاک ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button