جہلم

ویلڈن جہلم پولیس،۔ پولیس محافظ سیکٹر 2 نے 7لاکھ کی رقم اصل مالک تک پہنچا دی

جہلم: ڈی پی او جہلم شاکر حسین داوڑکی پولیس پر بہترین کمانڈ کے اثرات، سیکٹر محافظ پولیس ،خطیر رقم اصل مالک کے حوالے کردی، ایس ایچ او سٹی عمران جنجوعہ نے رقم اصل مالک کودے دی۔

تفصیلات کے مطابق سائلہ نسیم بی بی ساکن کالا گجراں(برطانی نژاد) نے ریسیکو 15 پر اپنی رقم گمشدگی کی اطلاع کی کہ میں اپنا پرس رکشہ میں بھول گئی ہوں۔

محافظ سیکٹر 2 ہیڈ کانسٹیبل شہادت علی، کانسٹیبلان صلاح الدین ہمایوں، مبشر نواز اور سہیل شہزاد نے اطلاع پر فوری رسپانڈ کرتے ہوئے نصب سیف سٹی کیمرہ جات کی مدد سے چنگ چی رکشہ کو ٹریس کر کے سائلہ کی گمشدہ رقم مبلغ 7 لاکھ 85 ہزار روپے بر آمد کر کے بحفاظت سائلہ کے حوالے کی۔

سائلہ نے ڈسٹرکٹ پولیس کی کاوشوں کو سراہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button