جہلم

سکول ہیڈ مسٹریس کو فحش ویڈیو بھیجنے والے صدر ایپکا لیاقت گوندل گرفتار

جہلم: سکول ہیڈ مسٹریس کو فحش ویڈیو بھیجنے والے صدر ایپکا لیاقت گوندل کی عبوری ضمانت خارج ہونے پر گرفتار، تھانہ سول لائن منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن ضلع جہلم کے صدر لیاقت علی گوندل کے خلا ف محکمہ تعلیم میں بطور ہیڈ مسٹریس خدمات سرانجام دینے والی پرنسپل ( ط) نے تھانہ سول لائن میں درخواست میں موبائل پر فحش ویڈیو بھیجنے اور غیر اخلاقی پیغامات کی ترسیل کا الزام عائد کیا۔

پولیس تھانہ سول لائن نے مذکورہ کلرک کے خلا ف ٹیلی گرافک ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا جس پر لیاقت علی گوندل نے عبوری ضمانت کروالی تھی ۔

عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران معزز جج نے لیاقت علی گوندل کی ضمانت کینسل کردی جس پر پولیس تھانہ سول لائن نے موقع پر ہتھکڑی لگا کر صدر ایپکا لیاقت علی گوندل کو تھانہ سول لائن کی حوالات منتقل کر دیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button