گورنمنٹ ہایئر سیکنڈری سکول دینہ میں جشن عید میلاد النبی ﷺ ایک پروقار تقریب کا انعقاد

0

دینہ: گورنمنٹ ہایئر سیکنڈری سکول دینہ میں بسلسلہ جشن عید میلاد النبی ﷺ ایک پروقار تقریب کا انعقاد،سکول طلباء، اساتذہ سمیت اہلیان دینہ کی بھرپور شرکت،عرفان محبوب چوہدری صدر دینہ پریس کلب کی بطور مہمان خصوصی شرکت،بہترین کارکردگی پیش کرنے والے طلباء و اساتذہ میں انعامات تقسیم کیے گئے،حضور پاک ﷺکی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے،پرنسپل چوہدری لیاقت علی۔ عشق مصطفے ﷺمومن کی میراث ہے،حاجی محمد رشید چوہدری۔

تفصیلات کے مطابق جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں گورنمنٹ ہایئر سیکنڈری سکول دینہ میں ایک پروقار تقریب زیر صدارت چوہدری لیاقت علی پرنسپل ادارہ منعقد ہوئی۔

تقریب سے پرنسپل چوہدری لیاقت علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور ﷺ کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے۔جب انسان کے اندر کی دنیا میں انقلاب نہیں آتا باہر کی دنیا میں کبھی بھی تبدیلی پیدا نہیں کی ہو سکتی۔اسی لیے ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ﷺنے اپنی خوش گفتاری اور اعلی سیرت و کردار کے اثر سے جس شے میں تبدیلی پیدا کرنا سب کاموں پر مقدم سمجھا وہ دل کی دنیا ہے۔

حاجی محمد رشید چوہدری انچارج پروگرام نے کہا کہ عشق مصطفےﷺ مومن کی میراث ہے۔جب تک حضور پاکﷺ کی محبت نہ ہوگی اس وقت تک انسان مومن نہیں ہو سکتا۔ایمان کا تقاضا ہے کہ حضور پاکﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل کر کے اپنی زندگی زاری جائے۔

پروگرام میں مقابلہ حسن تقریر اور مقابلہ حسن نعت بھی منعقد کیا گیا۔جس میں سکول کے طلباء نے بھرپور شرکت کی۔اول،دوم،سوم آنے والے طلباء میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض حاجی فاروق احمد نے ادا کیے اور سید شاہد اکرام شاہ نے ہدیہ نعت پیش کیا۔

قاری غلام جیلانی نے بھی خطاب کیا۔بہتر کارکردگی پر سجاد حسین شاہ،چوہدری ظہور الحسن،مبشر اقبال اور قاری غلام علی کو خصوصی انعام سے نوازا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی صدر دینہ پریس کلب چوہدری عرفان محبوب تھے،انہیں صحافتی خدمات پر خصوصی انعام سے نوازا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.