عوام کے تعاون سے ہی جرائم پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ دینہ ملک محمد نواز

0

دینہ: عوام کی حفاظت کے لئے پولیس 24گھنٹے الرٹ ہے ،پولیس کا فرض ہے عوام کی جان ومال کی حفاظت کرنا ،عوام کے تعاون سے ہی جرائم پر قابو پایا جا سکتا ہے ،ڈی پی او جہلم کی ہدایت پر ضلع بھر میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ دینہ ملک محمد نواز نے سید حسین جامع مسجد میں لگائی گئی کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انھوں نے کہا کہ ہم عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، پولیس اور عوام میں اعتماد کی فضا قائم کرنے اور آپ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے عملی اقدامات کرنے اور امن و امان کی بہتر فضا قائم کرنے کے لئے ہمہ وقت حاضر ہوں۔
انھوں نے کہا کہ ٹھیکری پہرے کے نظام کو موثر بنایا جائے گا ،علاقہ کی عوام پولیس سے مطمئن ہے شہر بھر میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں پر قابو پالیا گیا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.