دینہ

یوسی مغل آباد کے گاؤں پرانا کھٹانہ معروف سماجی شخصیت چوہدری محمد طفیل وفات پا گئے

دینہ: معروف سماجی ہر دلعزیز شخصیت چوہدری محمد طفیل وفات پا گئے ،نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک ۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل دینہ کی یونین کونسل مغل آباد کے گاؤں پرانا کھٹا نہ کے رہائشی حاجی محمد ایوب مرحوم اور چوہدری محمد اسحاق کے چھوٹے بھائی ،محمد عرفان ،محمد رضوان ،محمد عمران کے والد محترم اور عامر شہزاد چوہدری ،عاصم شہزاد چوہدری،ندیم شہزاد چوہدری کے چاچا جان علاقہ بھر کی ہر دلعزیز معروف سماجی شخصیت چوہدری عبدالمجید المعروف چوہدری محمد طفیل وفات پا گئے۔

مرحوم کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا ،انکی اچانک وفات پر ہر آنکھ اشکبار ،مرحوم کی نماز جنازہ حافظ محمد عظیم نے پڑھائی جس میں مذہبی ،کاروباری ،سیاسی ،وکلاء ،ڈاکٹرز ،صحافی برادری سمیت علاقہ بھر کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button