جہلماہم خبریں

مجھے عدم اعتماد کی تحریک کا کوئی خطرہ نہیں، عدم اعتماد کرنے والے منہ کی کھائیں گے۔ مرزا راشد ندیم

جہلم: چیئرمین میونسپل کمیٹی جہلم مرزا راشد ندیم بیرون ملک نجی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، وطن واپسی پر بلدیہ کے کونسلرز اور عملہ نے شاندار استقبال کیا۔

اس موقع پر جہلم اپڈیٹس سے گفتگو کرتے ہوئے مرزا راشد ندیم نے کہا کہ عدم اعتماد کے حوالے سے باتیں چل رہی ہیں ، اب میں وطن واپس آ گیا ہوں، انشاء اللہ تمام معاملات ٹھیک ہو جائیں گے، مجھے عدم اعتماد کی تحریک کا کوئی خطرہ نہیں ۔ میرے پاس کونسلرز کی مطلوبہ تعداد موجود ہے، عدم اعتماد کرنے والے منہ کی کھائیں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم عوام کی خدمت کیلئے میدان سیاست میں آئے ہیں ، ہمارا ذاتی کوئی ایجنڈا نہیں ، موجودہ حکومت نے آتے ہی اپنے پہلے ہی ماہ میں عوام کو مہنگائی کا تحفہ دیا ہے، عوام جانتے ہیں کہ ان کے خدمت گار کون ہیں اور جھوٹے وعدے کرنے والے کون ہیں، انشاء اللہ ہر قسم کے مسائل کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button