دینہ پولیس نے 3 رکنی موٹرسائیکل چورگینگ کو دھر لیا، موٹرسائیکل برآمد

0

دینہ: ڈی پی او جہلم کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ دینہ ملک آصف نواز کی کارروائی ،تین رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار ،ملزمان سے ہنڈا 125برآمد، مزید انکشافات کی توقع۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ دینہ ملک آصف نواز اور انچارج پولیس سٹی چوکی دینہ عبدالرحمن نے ڈی پی او جہلم سید حماد عابد اور ڈی ایس پی صدر سرکل کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے تین رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔

تین ملزمان محمد سفیر ولد محمد عارف سکنہ کرلہ، عثمان علی ولد محمد خلیل اور محمد صدیق ولد محمد یاسین ساکنائے لیاقت ٹاؤن دینہ سے ایک موٹر سائیکل125 ہنڈاماڈل 2019 برآمد کر لیا۔

پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ملزمان سے مزید انکشافات کی توقع ہے، پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.