پنڈدادنخان

جمہوریت کے تسلسل پر یقین رکھتے ہیں ، بلدیاتی اداروں کی بحالی خوش آئند ہے۔ راجہ افتخار احمد شہزاد

پنڈدادنخان: جمہوریت کے تسلسل پر یقین رکھتے ہیں ، بلدیاتی اداروں کی بحالی خوش آئند ہے، بنیادی مسائل کے حل کیلئے بلدیاتی نظام سب سے زیادہ موثر فورم ہے، بلدیات کی بحالی پر تمام متعلقہ افراد کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار بلدیاتی اداروں کی بحالی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے سابق تحصیل ناظم صدر پاکستان تحریک انصاف تحصیل پنڈدادنخان راجہ افتخار احمد شہزاد نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کی بحالی خوش آئند ہے، جمہوریت کے تسلسل پر یقین رکھتے ہیں۔

راجہ افتخار احمد شہزاد نے کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے بلدیاتی نظام سب سے زیادہ موثر ہے جہاں پر عوامی مسائل حل کیے جا سکتے ہیں۔ اداروں کی بحالی پر تمام متعلقہ افراد کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور امید ہے کہ وہ عام آدمی کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button