پنڈدادنخاناہم خبریں

وزیراعظم پاکستان عمران خان کا پنڈدادنخان کے مشہور قلعہ نندنا کا دورہ ملتوی

پنڈدادنخان: وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا دورہ قلعہ نندنا ملتوی، وزیر اعظم پاکستان نے 22 فروری کو باغانوالہ کے مقام پر واقع قلعہ نندنا کا دورہ کرنا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا دورہ قلعہ نندنا ملتوی ہو گیا ہے، وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے قلعہ نندنا کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل تھی، 22 فروری کو دورہ متوقع تھا جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے اور تاریخی اہمیت کے حامل مقام قلعہ نندنا باغانوالہ میں ہیلی پیڈ اور قلعہ نندنا تک جانے کے لیے ٹریک سمیت دیگر انتظامات مکمل تھے۔

گزشتہ ایک ہفتہ سے ضلعی انتظامیہ سمیت تحصیل انتظامیہ، میونسپل کمیٹی، محکمہ صحت سمیت دیگر اداروں کے اہلکار بڑی تعداد میں باغانوالہ میں ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے جبکہ مقامی افراد وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے دورہ نندنا پر تحصیل پنڈدادن خان کے لیے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے متوقع اعلانات بارے پر امید تھے جس میں سب سے اہم للِہ خوشاب روڈ کی تعمیر شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button