جہلماہم خبریں

جہلم میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، کروڑوں روپے مالیت کی زمین واگزار کروا لی گئی

جہلم: تجاوزات کے خلاف آپریشن ،کروڑوں مالیت کی زمین واگزار کروا لی گئی،نزد پیراغیب دریائے جہلم کنارے اس اراضی پر غیر قانونی ڈیری فارم تعمیر کیا گیا تھا آپریشن کی نگرانی اے سی میڈم عطیاب نے کی جبکہ موقع پر تحصیل دار جہلم ،چیف میونسپل آفیسر ناصر محمود وڑائچ،سینئر انکروچمنٹ انسپکٹر عبدالرحمن ڈار،انکروچمنٹ انسپکٹر عامر غفور موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کی طرح جہلم میں بھی قبضہ مافیا کے خلاف مہم کے تحت دریائے جہلم کے کنارے پیرا غیب بند ساحل کالونی کے پاس دو کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی سرکاری اراضی جس پر ایک ڈیری فارم بنایاگیا تھا اس کو آپریشن کر کے میونسپل کمیٹی نے مسمار کر دیااور اس کا قبضہ واگزار کروا لیا گیا۔

یہ کاروائی ڈپٹی کمشنر محمد جہانزیب اعوان کی ہدایات پر کی گئی اور اس آپریشن کی نگرانی اے سی جہلم میڈم عطیاب نے کی تحصیلدار جہلم کی موجودگی میں میونسپل کمیٹی کے چیف میونسپل آفیسر ناصر محمود وڑائچ،سینئر انکروچمنٹ انسپکٹر عبدالرحمن ڈار،انکروچمنٹ انسپکٹر عامر غفور نے اپنے عملہ کے ساتھ ان تجاوزات کو مسمار کروا دیا،اور اس طرح یہ اراضی واگزار کروا لی گئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button