کھیوڑہپنڈدادنخان

بین الااقوامی شہرت کی حامل آئی سی آئی سوڈا ایش کھیوڑہ کے ورکروں کی بڑی عید کی خوشیاں دوبالا ہو گئیں

کھیوڑہ: بین الااقوامی شہرت کی حامل آئی سی آئی سوڈا ایش کھیوڑہ کے ورکروں کی بڑی عید کی خوشیاں دوبالا،موجودہ حالات کی مشکل گھڑی میں کمپنی انتظامیہ نے عید سے قبل ہی تحصیل پنڈدادنخان کے ہزاروں مزدوروں میں کروڑ وں روپے کی 5پرسنٹ کی رقم بمہ منافع تقسیم کر دی ،مزدوروں میں خوشی لہر دوڑ گئی۔

تفصیلا ت کے مطابق بین الااقوامی شہرت کی حامل آئی سی آئی سوڈا ایش کھیوڑہ کی انتظامیہ نے اپنی مزدور دوست پالیسی اور روایات کو برقرار رکھتے ہوئے WPPFپانچ پرسنٹ 2020/19 کی رقم بمہ منافع جو کہ کروڑ وں روپے رقم بنتی ہے، کمپنی کے مستقل اور ڈیلی ویجز ہزاروں ملازمین میں عید الاضحی سے پہلے تقسیم کر کے مزدورں کی خوشیوں میں اضافہ کر دیا ہے جس سے آئی سی آئی سوڈا ایش کھیوڑہ میں کام کرنے والے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

موجودہ حالات کے پیش نظر WPPF پانچ پرسنٹ 2020/19 کی رقم بمہ منافع سے مزدور طبقہ کے لیے عید قرباں کے لیے بہت سی آسانیا ں پیدا ہوئی، مزدور قربانی کے جانور خریدنے کے لیے پرجوش ہیں، کوئی مزدور اپنے بچوں کی شادی کے خواب پورے کرنے کے لیے خوش تو کوئی اپنے گھروں کے کام کروانے کے لئے پرجوش ہے اور بہت سے مزدور اس رقم سے اپنے بچوں کی اعلیٰ تعلیم کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

عالمی وبا کے نقصانات کے پیش نظر پانچ پرسنٹ کی ادائیگی سے تحصیل پنڈدادنخان میں معاشی انقلاب آگیاہے آئی سی آئی سوڈا ایش کھیوڑہ میں تمام ورکرز بنیادی سہولیات سے مستفید ہورہے ہیں، مزدور وں نے فیکٹری انتظامیہ کو دعائیں دیں اور عوامی سماجی ، کاروباری حلقوں اور مزدور رہنماؤں نے کمپنی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button