کتے اور مرغ کی لڑائی انسانی لڑائی میں تبدیل، خواتین سمیت 8 افراد نے خاتون کو مار مار زخمی کر دیا

0

سوہاوہ: ڈومیلی کے نواحی علاقہ میں کتے نے مرغ کو زخمی کرنے پر انسانوں نے انسان کو ہی مار مار کر شدید زخمی کر دیا، خاتون زخمی حالت میں ہسپتال منتقل، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ ڈومیلی کے نواحی علاقہ میانی بالا داخلی پدھری میں کتے اور مرغ کی لڑائی انسانی جھگڑے میں تبدیل ہو گئی۔

میانی بالا داخلی پدھری کی رہائشی رفعت سلطانہ زوجہ تنویر حسین کے کتے نے پڑوسیوں کے مرغ کو شدید زخمی کر دیا جس پر اخلاص اعظم ولد صابر حسین، اقبال حسین،شہباز، افضال پسران اقبال حسین، عظمی بی بی زوجہ اقبال، ثانیہ بی بی زوجہ شہباز، فرح بی بی زوجہ منور حسین اور کنیز بی بی زوجہ محمد امتیاز نے رفعت سلطانہ پر کلہاڑیوں سے حملہ کر دیا۔

مرد و خواتین کی جانب سے خاتون کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس پر خاتون کلہاڑی کے وار اور تشدد سے شدید زخمی ہو گئی۔ خاتون کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس تھانہ ڈومیلی نے آٹھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.