جہلماہم خبریں

مذہبی جماعتوں کے امیدواروں کی خوب پذیرائی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کے امیدوار پریشان

جہلم: الیکشن 2018ء ، ضلع جہلم میں مذہبی جماعتوں کے امیدواروں کی خوب پذیرائی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کے امیدوار پریشان، ن لیگ اور پی ٹی آئی کے ناراض دھڑوں نے بھی مذہبی جماعتوں کے امیدواروں کی سپورٹ میں پیش پیش۔

تفصیلات کے مطابق حلقہ پی پی 25میں متحدہ مجلس عمل کے امیدوار ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری اور تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار سید عرفان امیر شاہ بخاری کی ڈور ٹو ڈور کمپین نے عوام کے اندر ایک نئی روح پھونک دی ہے جس سے پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو ٹف ٹائم دے دیا ہے۔ دونوں مذہبی جماعتوں کے امیدوار بہت پراعتماد نظر آتے ہیں اور موجودہ حالات کا بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

موجودہ الیکشن میں دونوں امیدوار اپنی ایک واضع پوزیشن بنانے میں کامیاب نظر آ رہے ہیں اور لوگوں کا ایک نیا رخ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ضلع جہلم میں پہلی بار مذہبی جماعتوں کے امیدواروں کو عوام میں اس طرح پذیرائی پہلے کبھی نہیں ملی جو اس وقت مل رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button