جہلم

عید الفطر کی آمد آمد، شہریوں نے شاپنگ کے لئے بازاروں کا رخ کرنا شروع کر دیا

جہلم: عید الفطر کی آمد آمد، شہریوں نے شاپنگ کے لئے بازاروں کا رخ کرنا شروع کر دیا، غریب طبقہ بھاؤ پوچھنے تک محدود ، موبائل ، انٹر نیٹ اور سوشل میڈیا کی وجہ سے عید کارڈ لکھنے کی روایت دم توڑ گئی، پیشہ ور بھکاریوں نے شہریوں کی زندگیاں اجیرن بنا دیں۔

جیسے جیسے رمضان المبارک آگے بڑھ رہا ہے ، ویسے ہی بازاروں میں جوتے ، کپڑے اور دیگر اشیاء کی خریداری کرنے والوں کا رش بھی بڑھتا جا رہاہے ، جبکہ کمر توڑ مہنگائی کیوجہ سے غریب طبقہ دکانداروں کی جانب سے اشیاء کے منہ مانگے دام وصول کئے جانے پر بے بسی کی تصویر بنا ہوا نظر آتا ہے۔

موبائل اور سوشل میڈیا کیوجہ سے بازاروں میں کہیں بھی عید کارڈ کے سٹالز نظر نہیں آتے ، ہر گزرنے والے دن کے ساتھ جیسے سائنسی ترقی میں اضافہ ہو رہاہے ویسے ہی اپنے پیاروں کو مذہبی تہواروں پر عید کارڈ لکھنے کی روایت بھی دم توڑ چکی ہے ، شہریوں کی جیبوں پر ہاتھ صاف کرنے کے لئے پیشہ وربھکاریوں نے بھی بازاروں کا رخ کر لیا ہے ، بھکاریوں کے گروہ ٹولیوں کی شکل میں طلوع آفتاب کے وقت شہر کا رخ کرتے ہیں اور مختلف روپ دھار کر بھیک مانگنے میں مصروف عمل ہیں ۔

شہریو ں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیاہے کہ بین الضلاعی بھکاریوں کے خلاف کارروائیاں کی جائیں تاکہ حق داروں کی حق تلفی نہ ہو۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button