پاکستان نا قابل تسخیر ہے ہم دنیا کی کسی بھی فوج کا باخوبی مقابلہ کر سکتے ہیں۔ میجر آصف علی

0

جہلم: پاکستان نا قابل تسخیر ہے ہم دنیا کی کسی بھی فوج کا باخوبی مقابلہ کر سکتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار SLS کالج میں یوم دفاع و یوم شہداء کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی جہلم کی ایک پروقار سیاسی و سماجی شخصیت میجر آصف علی نے کیا۔

انہوں نے پاکستان آرمی کے بہادری کے واقعات بیان کیئے ،اس کے علاوہ انہوں نے SLS کالج کے سٹاف و ایم ڈی SLS سرفراز ملک کی تعلیمی کاوشوں کو سراہا اور یوکے میرج انگلش ٹیسٹ میں شاندار رزلٹ آنے پر کامیاب سٹوڈنٹس اور ادارہ ہذا کے سٹاف کو مبارکباد دی۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت گوئی سے کیا گیا۔ قومی ترانہ کے بعد ایم ڈی SLS نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اورادارہ کی ہسٹری اور کامیابیوں کے بارے میں حاضرین کو بتایا۔

اس کے بعد نمبردار کیپٹن غلام جیلانی نے سٹوڈنٹس سے خطاب کیا انہوںنے ملک دفاع ، ایٹم بم ، تعلیم اور موجودہ حالات پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ کالج ہذاکی طالبہ نے انتہائی عمدہ طریقہ سے یوم شہداء کے حوالے سے ملی نغمہ گا کر حاضرین کا لہو گرما دیا۔

آخر میں مہان خصوصی میجر آصف علی، ایم ڈی SLS کی والدہ محترمہ، ایم ڈی SLS کے والدمحترم نمبردار کیپٹن غلام جیلانی اور ایم ڈی سرفراز ملک نے آئلز، یوکے میرج انگلش A1ٹیسٹ، سپوکن انگلش اور کمپیوٹر کورسز کے سرٹیفکیٹ کامیاب سٹوڈنٹس کو دئیے۔

ایم ڈی ایس ایل ایس نے مہمان خصوصی کو SLSکی یادگاری شیلڈ پیش کی اور ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.