جہلماہم خبریں

نالہ گہان حفاظتی بند کے میگا پراجیکٹ کیلئے 74 ملین سے زائد کی گرانٹ منظور، ٹینڈر جاری

جہلم : حلقہ پی پی 26کے باسیوں کے لئے بڑی خوشخبری ، نالہ گہان حفاظتی بند کے میگاپراجیکٹ کیلئے 74ملین سے زائد کی گرانٹ منظور ، ٹینڈر جاری کر دیا گیا ، نالہ گہان کنارے درجنوں دیہاتوں میں خوشی کی لہر دوڑگئی، آئندہ سیلابی پانی سے زرعی اراضی کو نقصان نہیں ہوگا ایم پی اے چوہدری لال حسین کی جہلم اپڈیٹس سے خصوصی گفتگو۔

تفصیلات کے مطابق نالہ گہان میں ہر سال موسم برسات میں پانی کی شدت اور سیلاب سے نالہ گہان کنارے واقعہ گڑھا احمد، کھائی کوٹلی، کھائی کلیہ ، سنگھوئی ، ملہو سمیت کی ہزاروں ایکٹر زرعی زمین تباہی و بربادی کا شکار ہو جاتی تھی اور فصلوں کے نقصان سے کسان کئی کئی سال پریشان رہتے تھے نالہ گہان پر پل بننے کے بعد حفاظتی بند کی تعمیر اہل علاقہ کا بڑا مطالبہ تھا جس کیلئے ایم پی اے لال حسین کی کوششوں سے محکمہ انہار پنجاب نے حفاظتی بند کی تعمیر کیلئے 74ملین روپے سے زائد کی گرانٹ منظور کرتے ہوئے ٹینڈر جاری کر دئیے ہیں جو 31مارچ کو اوپن کئے جائیں گے ۔

اس حوالے سے ایم پی اے چوہدر ی لال حسین کا کہنا ہے کہ ہم نے عوامی خدمت کی خاطر الیکشن میں حصہ لیا عوام نے کامیاب کرواکے ہم پر ذمہ داری ڈالی جو ہم اپنی اوقات سے بڑھ کر پوری کر رہے ہیں ، صدیوں پرانے نالہ گہان پل ، خواتین ڈگری کالج کے بعد اہل علاقہ کے اس سب سے بڑے مسئلہ کو حل کرنے کیلئے کوشش کی اور بہت جلد یہاں حفاظتی بند کا میگا پراجیکٹ مکمل ہو گا جس کے بعد علاقہ میں سیلابی پانی سے ہونے والے نقصانات کا خوف نہیں رہے گا اور اہل علاقہ کی ہزاروں ایکٹر زمین اور فصلیں تباہی سے محفوظ ہو جائیں گی ۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگی حکومت کی پہچان میگا پراجیکٹ ہیں عوامی مسائل حل کرنے والوں کو الیکشن اور حلقہ بندیوں کا کوئی خوف نہیں ۔اہل علاقہ گڑھا احمد، گڑھا سلیم ، ملوٹ ، سنگھوئی ، ملہو، نوگراں سمیت نالہ گہان کنارے واقع درجنوں دیہاتوں کے ہزاروں مکینوں نے حفاظتی بند منظور کرنے پر وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور ایم پی اے چوہدری لال حسین کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button