جہلم

جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں کم وزن روٹی و نان کی زائد قیمت پرفروخت، انتظامیہ خاموش

جہلم: شہر سمیت ضلع بھر میں کم وزن روٹی و نان کی زائد قیمت پرفروخت جاری ،ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے عوام کو ناجائز منافع خور تندور و ہوٹل مالکان کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا، شہریوں نے دہائیاں دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب سے نوٹس لے کر گراں فروش نان بائیوں اور ان کی سرپرستی کرنے والوں افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق روٹی اور نان کے مقررہ وزن 100گرام کی بجائے 60 سے 70 گرام اور روٹی کی قیمت 7 روپے کی بجائے 10 روپے، اسی طرح نان کی قیمت 10 روپے کی بجائے 12 سے 15 روپے میں فروخت کی جارہی ہیں، ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بااثر تندور و ہوٹل مالکان کے سامنے بے بس دکھائی دیتے ہیں۔

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انتظامیہ نے سوچی سمجھی سازش کے تحت صارفین کو ناجائز منافع خور تندور و ہوٹل مالکان کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ اور بندش کا سلسلہ جاری ہے اور غریب عوام جب اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ بھرنے کیلئے نان و روٹی خریدنے کیلئے تندوروں کا رخ کرتے ہیں تو تندور و ہوٹل مالکان دونوں ہاتھوں سے صارفین کو لوٹنے میں مصروف عمل ہیں ۔

شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ گراں فروشی کے مرتکب نان بائیوں کی سرپرستی کرنے والے افسران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور فرض شناس ایماندار افسران کو تعینات کیاجائے تاکہ سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے شہری حکومت کے مقررہ کردہ نرخوں پر روٹی و نان خرید کا اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پال سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button