سوہاوہ میں ڈکیتی کی واردات، 6 مسلح ڈاکو ایک گھر سے نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار

0

سوہاوہ: ایک رات میں ڈکیتی کی ایک کامیاب، ایک ناکام وارداتیں، 6 مسلح افراد نے گھر میں گھس کر زیورات اورنقدی لوٹ لی، دوسری واردات میں اہل خانہ کے شور مچانے پر ڈاکو فرار ہو گئے، سوہاوہ و گردو نواح میں چوری و ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر عوام تشویش میں مبتلا ہیں۔

میونسپل کمیٹی سوہاوہ کی وارڈ نمبر 5محلہ انوار مصطفی میں عمر کیانی والد محمد رشید کے گھر ڈکیتی کی واردات 6 مسلح نقاب پوش ڈاکو ایک لاکھ 20 ہزار نقدی اور 15 ٹولے تلائی زیورات لے اڑے۔

اہل خانہ نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اور انہوں نے6 نقاب پوش ڈاکو آئے اور انہوں نے گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ہم ریسکیو 15 پر کال کرتے رہے، ریسکیو 15 کے اہل کار نے کہا کہ یہ کوئی وقت ہے کال کرنے کا سوجا اور ہمیں بھی سونے دو۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر بروقت پولیس آتی تو ڈاکو بھی پکڑے جاتے تو ہمارا بھی نقصان نہ ہوتا کیونکہ ہمارےریسکیو15 کو کال کرنے کے بعد ڈاکو یہاں سے گئے جس وقت میں نے کال کی ڈاکو اس وقت یہاں موجود تھے اسکے بعد میرے پاس پولیس تھانہ سوہاوہ کا نمبر نہ ہونے کی وجہ سے تھانہ سوہاوہ گیا اور انہوں نے کاروائی شروع کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.