جہلم

سینہ کے امراض میں مبتلا مریض اپنے آپ کو سردی کی شدت سے بچانے کیلئے احتیاط کریں۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمن

جہلم: سینہ کے امراض میں مبتلا مریضوں سے اپیل ہے وہ اپنے آپ کو سردی کی شدت سے بچانے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں گرم کپڑوں کا استعمال معمول بنا لیں ۔ خصوصاً بچوں کو سردی سے بچائیں ،سردی کیوجہ سے بچوں کو سانس لینے میں دشواری پیش آتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم کے چیف کنسلٹنٹ چیسٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ سخت سردی سے شہریوں سمیت بچے ، بوڑھے نمونیہ کے مرض میں مبتلا ہورہے ہیں جو کہ بسا اوقات خصوصاً معمر افراد میں یہ مرض جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نمونیہ سے بچاؤکیلئے اس موسم میں ویکسین انجکشن لگوانا مفید ثابت ہوتا ہے۔ ایسے تمام افراد جن کو سردی سے بخار آتا ہو سینے میں درد محسوس ہو اور سانس لینے میں دشواری پیش آتی ہو انہیں چاہیے کہ وہ سول ہسپتال کے شعبہ امراض سینہ میں معائنہ کروائیں تاکہ بروقت مرض پر قابو پایا جا سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button