دینہ

ضلع جہلم میں گزشتہ 2 ماہ کے دوران تعمیراتی میٹریل کی قیمتیں 25 سے 30 فیصد تک بڑھ گئیں

دینہ: گزشتہ 2ماہ کے دوران تعمیراتی میٹریل کی قیمتیں 25سے 30 فیصد تک بڑھ گئیں، بھٹوں پر اینٹوں کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا جبکہ سیمنٹ کی بوری 5 سو30 سے 5 سو80 روپے میں فروخت ہونے لگی۔

تفصیلات کے مطابق سریا 1 سو 1 روپے سے بڑھ کر1 سو 21روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جار ہا ہے ،سریئے کی قیمت 12 ہزار روپے فی ٹن اضافے کیساتھ 1لاکھ 17ہزار روپے فی ٹن ہو گئی ہے،جبکہ بجری کا 800فٹ کا لوڈ 34ہزار سے 38ہزار روپے کر دیا گیا،شہریوں سمیت دکاندار بھی اس صورتحال سے سخت پریشان ہیں۔

خریداروں اور دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہر چیز کے نرخ ماہانہ کی بنیاد پر تیزی سے بڑھ رہے ہیں حکومت نے عوام سے وعدہ کر رکھا ہے کہ کم لاگت کے ہاؤسنگ منصوبوں کیلئے ٹیکس کی چھوٹ 90 فیصد تک ہوگی اور صوبائی ٹیکس بھی مناسب حد تک کم کیے جائیں گے جن پر تاحال عملدرآمد نہیں ہوسکا اور تعمیراتی میٹریل کی قیمتیں آسمانوں کو چھو رہی ہیں جو لمحہ فکریہ ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button