جہلم

بے روزگار سیاسی لیڈر ملک میں مایوسی پھیلا رہے ہیں۔ ڈاکٹر فضل الحق

جہلم: تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر فضل الحق (فضلی) نے کہا ہے کہ بے روزگار سیاسی لیڈر ملک میں مایوسی پھیلا رہے ہیں ، نیب دفتر کے باہر لیگی کارکن طاقت کا مظاہر ہ کرنے کی بجائے کرپشن کیخلاف ثبوت فراہم کریں ، ملک میں افراتفری کا ماحول بنا کر (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی اپنے کیسوں سے عوام کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر فضل الحق نے کہا کہ کرپشن اور پاکستان کسی صورت ایک ساتھ نہیں چل سکتے ، جو سیاستدان کرپشن میں ملوث ہیں وہی آج گلی گلی محلے محلے چور مچائے شور کی پالیسی پر گامزن ہیں ، ملک اور قوم کے خیر خواہ نہیں ، مسلم لیگ (ن) کے انتشار پسند ایجنڈے کو عوام نے پہلے ہی مسترد کیا اب بھی لیگی پالیسیوں کی عوام حمایت نہیں کرتی ،2 خاندانوں نے ملک و قوم کا پیسہ باپ دادا کی جاگیر سمجھ کر لوٹا احتسابی شکنجے میں آنے پر سب کی چیخیں نکل رہی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا مختلف اضلاع کے دورے شروع کرنا وزیراعظم کی ہدایات پر عملدرآمد ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب اربوں کے منصوبوں کا افتتاح کررہے ہیں اور میگا پروجیکٹس کے سنگ بنیاد رکھ کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں مصروف عمل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پر جو مشکل وقت تھا وہ گزر گیا ، اب ہر طرف خوشحالی ہی خوشحالی ہوگی ، وزیرا علیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار عوام کی خدمت کے لئے ہر شہر جائیں گے ، تحریک انصاف کی حکومت یکساں ترقی کے ویژن پرعمل پیرا ہے ، اس دور حکومت میں لوٹ مار کا کوئی عنصر نہیں ، ماضی کی طرح اب ترقی کا سفرمخصوص شہروں کی بجائے پنجاب بھر میں نظرآئے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button