جہلم

جہلم پولیس کی کرائم میٹنگ، ڈی پی او جہلم کا ٹاؤٹوں کی فہرستیں تھانوں میں لگانے اور داخلے پر پابندی کا حکم

جہلم: شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی زیر صدارت کانفرنس ہال ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں حافظ عطاء الرحمٰن ایس پی انویسٹی گیشن جہلم، جملہ ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، انچارج چوکیات اور جملہ انچارج برانچز ڈی پی آفس نے شرکت کی۔

میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے سابقہ ریکارڈ یافتگان کی گرفتاری اور انٹیرو گیشن کے متعلق فردا فردا دریافت کیااوراس بابت ہدایات جاری کیں۔ سابقہ مقدمات جن میں عدم گرفتار ملزمان کو اشتہاری نہ بنایا گیا ہے کے متعلق کو اشتہاری قرار دینے کے لیے 1ماہ کی مہلت دی۔

ڈی پی او جہلم نے افسران بالا اور سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں مقدمات درج شدہ میں انٹرم چالان اندر معیاد 17یوم ہر صورت داخل کرنے کے احکامات جاری کیے۔نیز ایسے مقدمات جو بعد از تفتیش خارج ہو چکے ہیں کے متعلق 182 ت پ کی کارروائی کے لیے بھی احکامات جاری کیے ۔

شاکر حسین داوڑ نے کہا کہ اسلحہ ،منشیات ،جواء کے اڈوں ، قحبہ خانوں ،قبضہ مافیا اور ٹاؤٹوں کیخلاف موثر کریک ڈاؤن کی ہدایات جاری کی گئیں۔ اس کے علاوہ ٹاؤٹوں کی فہرستیں تھانوں کے باہر آویزاں کے کے ان کے تھانہ میں داخلے پر پابندی عائد کرنے پر زور دیا۔

ڈسڑکٹ پولیس آفیسر جہلم نے مقدمات سال2020،جنوری تا 30جون 2021 سنگین نوعیت (قتل ، اقدام قتل ، ڈکیتی ،راہزنی،سرقہ ، سرقہ وہیکلز ،سرقہ عام اور نقب زنی) میں ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز سے فرداً فرداًبریفنگ لی اوراس بابت افسران کی کارکردگی کو چک کیا اور مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرنے کے لیے ہدایات جاری کیں۔

نیز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے اغواء، نسواں اور بچگان وغیرہ میں فی الفور ایف آئی آر کے اندراج کو یقینی بنانے کے لیے احکامات جاری کیے۔اس کے بعد تھانہ جات اور چوکیات میں مرمت کا جائزہ لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button