جہلم کے ڈاکٹرز ٹیوٹا جہلم کے شو روم پہنچ گئے، ٹیوٹا جہلم موٹرز کے مالک کے ہمراہ تمام شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا

0

جہلم: جہلم کے ڈاکٹرز ٹیوٹا جہلم کے شو روم پہنچ گئے،ٹیوٹا جہلم موٹرز کے مالک اور پروفیشنل سٹاف کے ہمراہ ٹیوٹا جہلم 35ڈیلر شپ کا تفصیلی دورہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق جہلم ڈاکٹر خالد منظور خواجہ،ڈاکٹر الطاف زائد،ڈاکٹر میجر (ر) قمر، ڈاکٹر شکور ملک، ڈاکٹر عبدالغفور ملک، ڈاکٹر تفسیر گوندل، ڈاکٹر باسط، ڈاکٹر طارق عظیم، ڈاکٹر عتیق چغتائی اور دیگر ڈاکٹروں پر مشتمل وفد نے ٹیوٹا موٹرز جہلم کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے ٹیوٹا موٹرز جہلم کے چیف ایگزیکٹو چوہدری اعتزاز حسین سے ملاقات کی اور انکے ہمراہ تمام شعبہ جات کا تفصیلی معائینہ کیا۔

ڈاکٹرز نے نے چوہدری اعتزاز حسین کی کاوش کو سراہاتے ہوئے کہا کہ جہلم جیسے علاقہ میں انویسمنٹ کرکے اپنی مٹی سے محبت کا ثبوت دیا ہے،ٹیوٹا جہلم موٹرز سے نہ صرف علاقے میں ترقی ہو گی لوگوں کو روز گار ملنے کے ساتھ ساتھ گاڑی خریدنے اور سروس کروانے میں سہولیات میسر ہونگی۔

اس موقع پر ٹیوٹا جہلم موٹرز کے سی ای او چوہدری اعتزاز حسین نے کہا ہم اپنے شہر میں سرمایہ کاری کرکے لوگوں کو سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں،ہمارے پروفیشنل اور تجربہ کارسٹاف کی موجودگی میں گاڑیوں کی سروس کے مسائل حل ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.