صدر جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود نے5 اپریل کو دن 11 بجے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

0

جہلم: صدر جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود نے آج مورخہ 5 اپریل دن 11بجے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم پریس کلب کے صدر چوہدری عابد محمود نے ممبر جہلم پریس کلب امتیاز بیگ کے گھر پولیس چھاپوں اور معزز ممبر کو حراساں کرنے کے حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

صدر جہلم پریس کلب نے بتایا کہ تھانہ صدر کی پولیس چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے پریس کلب کے معزز ممبر امتیاز بیگ کے گھر داخل ہوئی اور رات گئے تھانہ صدر پولیس کے افسران و اہلکار وقفے وقفے کے بعد بذریعہ ٹیلیفون امتیاز بیگ کو حراساں کرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگااگر پولیس نے رویہ تبدیل نہ کیا تو دیگر تنظیموں کے ساتھ ملکر بھرپور احتجاج کیا جائیگاجس کی تمام تر ذمہ داری تفتیشی افسر تھانہ صدر پر عائد ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.