جہلماہم خبریں

ایڈوانس انکم ٹیکس وصولی کیخلاف کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن کا احتجاج، ضلع جہلم میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال

جہلم: ایڈوانس انکم ٹیکس وصولی کیخلاف کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن کا احتجاج،ضلع بھر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال، مطالبات منظور نہ ہونے پر 19 جولائی کو غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روزملک بھر کی طرح جہلم میں بھی کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن نے حکومتی فیصلے پر شٹرڈاؤن کیا۔

اس موقع پر سیکرٹری کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن جنرل سیکرٹری نوید علی نے کہا کہ ادویہ سازی کی صنعت سے پیشگی انکم ٹیکس وصولی ظالمانہ اقدام ہے وفاقی حکومت کو قومی ادویہ سازی کی صنعت سے پیشگی انکم ٹیکس وصولی کا فیصلہ مہنگا پڑے گا۔مذکورہ فیصلے کیلئے حکومت کی جانب سے کسی بھی اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔حکومت ایسے فیصلے نہ کرے جس سے صحت کا شعبہ متاثر ہو کیونکہ یہ بہت ہی حساس شعبہ ہے۔

صدر کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن احمد شیخ نے کہا کہ حکومت کا یہ فیصلہ قابل عمل نہیں، ایڈوانس انکم ٹیکس کی وصولی کا طریقہ کار صنعت کی لاگت میں مزید اضافے کا سبب بنے گا جبکہ ادویہ سازی کی صنعت پہلے ہی بوجھ تلے دبی ہوئی ہے، حکومت نے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا، ڈسٹری بیوٹرز ملک بھر کے ہزاروں ریٹیلرز سے دستاویزات کیسے جمع کرے گا، لہٰذا پہلے مرحلے میں ہم ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے اور دوسرے مرحلے میں ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کریں گے۔

ہول سیل کے رہنما ذوالفقار احمد نے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ معیشت درست کرنے کیلئے صحت کے نظام کو جڑ سے نہ اکھاڑیں اور پیشگی انکم ٹیکس وصولی کا فیصلہ واپس لینے میں تاخیر نہ کریں، کیونکہ ملک میں جاری کورونا ایمرجنسی کی ہنگامی طبی مہم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا خدشہ لاحق ہو جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button