پنڈدادنخان

فواد چوہدری اور فیصل نے سیاست میں نئی اور خوشگوار روایات متعارف کروائی ہیں۔ چوہدری اشرف عورہ

پنڈ دادنخان: تحصیل پنڈ دادنخان کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات نے وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب چوہدری فیصل فرید کی سیاست کو خوشگوار اور مثبت روایات پر مبنی قرار دیا ہے۔

چوہدری محمد ا شرف عورہ نے کہا کہ نہر کا منصوبہ جو برسوں سے التوا کا شکار تھا صرف اور صرف چوہدری فواد کی کوششوں سے شروع ہوا ان کا کہنا تھا کہ چوہدری برادران نے منفی دھڑے بندی اور تھانہ کچہری کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا ہے۔

سابق چیئرمین یونین کونسل گول پور ڈاکٹر نصیر کھنڈوعہ نے کہا کہ چوہدری فواد اور چوہدری فیصل نے عملاً اس حلقے کی بہتری کے لیے کام کیا نہر کا منصوبہ بلا شبہ تحصیل پنڈ دادنخان کے لیے سی پیک سے بڑھ کر ہے، چوہدری فواد اور چوہدری فیصل پی ٹی آئی ورکرز کے لیے دستیاب اور رویہ بڑے بھائیوں جیسا ہے۔

چوہدری شفقت بلال نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کا دو دفعہ پنڈ دادنخان جیس پسماندہ تحصیل میں آنا چوہدری فواد کے سیاسی قد کاٹھ کی گواہی ہے، نہر کا انقلابی منصوبہ اور پاسپورٹ آفس کا قیام چوہدری فواد کے بڑے کارنامے ہیں، نہر کی تعمیر کے انقلابی اثرات سامنے آرہے ہیں۔

چوہدری محمد یونس گوندل کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب چوہدری فیصل فرید کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے 67 کی مضبوط اور ناقابل شکست پارٹی بن چکی نہر کی تعمیر شروع ہونے کا سوفیصد کریڈٹ چوہدری فواد حسین کو جاتا ہے اور حلقے کے عام لوگوں کی دلجوئی اور مسائل کے حل میں چوہدری فیصل فرید کا کردار بلاشبہ بہترین ہے اور حلقے کے مسائل کو حل کرنے کے لیے چوہدری فیصل اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

راجہ پرویز اسلم نے کہا کہ فواد چوہدری اور فیصل چوہدری نے حلقے میں سیاست کی نئی اور مثبت جہت دی ہے ان سیاسی وسماجی شخصیات نے چوہدری فواد حسین اور چوہدری فیصل فرید ہر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب چوہدری برادران کی قیادت میں یہ حلقہ این اے 67 ایک مثالی حلقہ بن جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button