جہلم

محتسب پنجاب اعظم سلیمان خان نے طالبات کی دادرسی کرتے ہوئے ان کی ڈگریوں کا اجراء کروا دیا

جہلم: محتسب پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان نے طالبات کی دادرسی کرتے ہوئے ان کی ڈگریوں کا اجراء کروا دیا۔ شکایت کنندگان (ردا شوکت، جویریہ شاہد اور سمیعہ ستار) نے محتسب پنجاب ، ریجنل دفتر، جہلم میں درخواستیں دائر کیں کہ انہوں نے ایم ایس سی (آئی ٹی ) کا امتحان سیشن 17-2015ء میں بوساطت پنجاب کالج برائے خواتین، جہلم سرگودھا یونیورسٹی، سرگودھا سے پاس کیا جس کا نتیجہ سال2018ء میں شائع کر دیا گیا مگر انہیں تاحال ڈگریوں کا اجراء نہ کیا گیا ہے جس پر ایڈوائز رمحتسب پنجاب ، ریجنل دفتر ، جہلم نے فوری کارروائی عمل میں لاکر طالبا ت کو مذکورہ یونیورسٹی سے ڈگریاں جاری کروائیں اور انہوں نے دفتر محتسب پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button