اہل بیت اطہار کی محبت جنت کی ضامن اور سنت ہے، سید خلیل حسین کاظمی

0

جہلم: اہل بیت اطہار کی محبت جنت کی ضامن اور سنت ہے، حضرت امام حسین ؓ نے کربلا میں حق پر جان دے کر اپنے نانا ﷺ کے دین کی آبیاری فرمائی۔

ان خیالات کا اظہارمرکزی جماعت اہلسنت کے ضلعی امیر سید خلیل حسین کاظمی نے مدرسہ انجمن تعلیم الاسلام شمالی محلہ جہلم میں صحافیوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین ؓ نے اسلام کی سربلندی اور اعلیٰ ترین مقاصد کے حصول کی خاطر جان کی بازی لگا کر وہ عظیم مثال قائم کی کہ جو تاریخ کے ہر دور میں شاہراہ مستقیم پر چلنے والوں کے لئے ایک کامل نمونہ ہے اور رہتی دنیاء تک یہ پیغام دیا ہے کہ ظالم و جابر حکمرانوں کے سامنے ڈٹ جانا درس حسینیؓ ہے۔

سید خلیل حسین کاظمی نے کہا کہ اولیاء اللہ نے ہر دور میں تکالیف و مصائب کو برداشت کرکے دین حق کی تبلیغ و اشاعت کا فریضہ بڑے احسن طریقہ سے سرانجام دیا اور اپنے عمل و کردار سے لوگوں کے دلوں کے اندر عشق مصطفی کی شمع کو فروزاں کیا، اولیاء کرام نے دامن مصطفی سے وابستہ ہو کر لاکھوں لوگوں کی زندگیوں میں انقلاب برپا کیا ، آج ضرورت اس امر کی ہے کہ بزرگان دین کی تعلیمات کو عام کیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.