جہلم

جہلم شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں ریلوے اراضی پر تجاوزات مافیا قابض

جہلم: شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں ریلوے اراضی پر تجاوزات مافیا قابض ، ریلوے انتظامیہ قبضہ مافیا کی سرپرستی میں مگن، اربوں کروڑوں روپے مالیتی اراضی پر مافیا نے کوٹھیاں ، پلازے تعمیر کر لئے ، شہریوں کا وفاقی وزیر ریلوے سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر و ملحقہ علاقوں میں محکمہ ریلوے کی اربوں کروڑوں روپے مالیتی اراضی پر قبضہ مافیا نے پختہ تعمیرات کرکے کوٹھیاں ، میرج ہالز، پلازے تعمیر کر لئے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ ریلوے کے وفاقی وزیر ضلع جہلم میں موجود ریلوے اراضی کی نیلامی کروا کر اربوں کروڑوں روپے وصول کرکے مالکانہ حقوق دیں تاکہ محکمہ ریلوے کو ریونیواور قبضہ کرنے والے افراد قانونی طریقے کے مطابق مالک ثابت ہو سکیں ۔ نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم سے محکمہ ریلوے کو خسارے سے نکالا جا سکتا ہے۔

اس وقت دینہ بائی پاس سے حنا پور ، مشین محلہ ، پیرا غیب، ریلوے پھاٹک کالا گجراں سمیت دیگر علاقوں میں محکمہ ریلوے کی اراضی جس کی مالیت اربوں کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے جبکہ مذکورہ علاقوں میں ریلوے لائن جو کہ محکمہ ریلوے کی عدم توجہی کیوجہ سے کباڑ کی صورت اختیار کر رہی ہے کو اکھاڑ کر نیلام کرکے بھاری رقم حاصل کی جاسکتی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button