محکمہ پولیس سے کرپشن کا باپ بند ہو چکا اب تمام افسران اور ملازمین اپنا قبلہ درست کریں۔ ڈی پی او سید حماد عابد

0

جہلم: پولیس کے محکمہ سے کرپشن کا باپ بند ہو چکا اب تمام افسران اور ملازمین اپنا قبلہ درست کریں جبکہ عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو حل کرنا پولیس کا کام نہیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد نے ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ایس ڈی پی او سٹی فیصل،ایس ڈی پی او صدر معظم علی،ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز شاہد صدیق،ایس ایچ او سٹی انسپکٹر عمران بیگ،ایس ایچ او سول لائن سب انسپکٹر وقاص منظور کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ تمام تفتیشی افسران قانون اور میرٹ کے مطابق جلد از جلد تفتیش کر کے مقدمات عدالتوں کو بجھوائیں تاکہ مقدمات کا جلد فیصلہ ہو اور ملزمان اپنے انجام کو پہنچ سکیں انہوں نے کہا کہ جس طرح استاد کا درجہ والدین کے برابر ہے اسی طرح معززین شہر بھی قابل احترام ہیں ان کی بات سن کر میرٹ اور قانون کے مطابق فیصلے کیے جائیں۔

انہوں نے ضلع میں کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ضلع پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف اپریشن شروع کیا ہے اور اس ضمن میں 7،721 بوتل شراب، 1،56،940 کلو گرام چرس جبکہ 6،795 کلو گرام ہیرون اور 3،610 کلو گرام افیون برآمد کر کے 28 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اسی طرح قمار بازی کے 11 مقدمات درج کر کے 72 قمار بازوں کو گرفتار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے چوری ہونے والے 41 موٹر سائیکل 2 کاریں اور 5 دوسری گاڑیاں برآمد کر کے ملزمان گرفتار کیے ہیں قابل تحسین ہے انہوں نے مزید بتایا کے ضلع میں پولیس نے ناجائز اسلحہ کی برآمدگی میں بھرپور کام کر کے 7 کلاشنکوف 27 گن20 رائفل 222 پسٹل 12 ریوالور ایک موذر 1،4901 روند 18خنجر برآمد کر کے 296 افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے ان کو گرفتار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع میں امن و امان قائم رکھنا ہماری ذمہ داری ہے جس کو ہم پورا کریں گے انہوں نے کہا کہ بد عنوان ملازمین کے لیے محکمہ میں کوئی جگہ نہیں اگر کسی کی کوئی شکایت آئی اور انکوائری میں درست ثابت ہوئی تو وہ گھر جائے گا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.